کراچی : میر رضا علی کیس میں شرجیل میمن کی کردار کشی کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فارنزک آڈٹ شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی اور من گھڑت الزامات عائد کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے مبینہ طور پر الزامات لگانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فارنزک آڈٹ شروع کردیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس سے منسلک آئی پی لاگز ، سم ڈیٹا اور سبسکرائبر انفارمیشن کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ان الزامات میں ملوث پیجز کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
خیال رہے شرجیل میمن پر سوشل میڈیا کے ذریعے گیسٹ ہاؤس کی ملکیت اور دیگر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے خلاف انہوں نے این سی سی آئی اے سے رجوع کیا تھا۔


