پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

میر رضا کی شرٹ سے متعلق فرانزک رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کو فراہم کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میر رضا کی شرٹ سے متعلق فرانزک رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کوفراہم کردی گئی تاہم ڈی این اے رپورٹ آج شام تک موصول ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، مقتول کی شرٹ سے متعلق فرانزک رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کو فراہم کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ میر رضا کی شرٹ کے فرانزک تجزیے سے متعلق 2 مختلف رپورٹس تیار کی گئی ہیں، جن کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہتھا کہ شرٹ پر پہلے مرحلے میں گن شاٹ ریزیڈیو ) کا تجزیہ کیا گیا، جو شرٹ کے پچھلے حصے سے زیادہ مقدار میں ملا ہے۔

فرانزک ذرائع کے مطابق عموماً گولی لگنے والی جگہ کے قریب گن پاؤڈر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، تاہم شرٹ کے مختلف حصوں سے ہائیڈروکلورک ایسڈ (نمک کا تیزاب) بھی ملا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ میر رضا کے حاصل کیے گئے خون کے نمونوں میں بے ہوش کرنے والی دوا کے اثرات بھی پائے گئے ہیں۔

میر رضا کی فرانزک رپورٹ سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے تیار کی ہے۔

تاہم میر رضا کے والدین کے ڈی این اے اور ملنے والی لاش کے ڈی این اے سے متعلق رپورٹ بھی آج شام تک موصول ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں