پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، کمیٹی میں مزید 2 افسران شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی میں مزید 2 افسران کو شامل کرلیا گیا ، جس کے بعد ارکان کی کل تعداد 9 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی مختلف زاویوں سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں تحقیقاتی کمیٹی میں مزید دو سینئر پولیس افسران کو شامل کر لیا گیا ہے۔

نئے شامل کیے گئے ارکان میں پولیس انسپکٹر غلام نبی آفریدی اور ڈی ایس پی حنیف شامل ہیں۔ انسپکٹر غلام نبی آفریدی کو تحقیقاتی کمیٹی نے ازخود جبکہ ڈی ایس پی حنیف کو مقتول کی فیملی کی رضامندی سے شامل کیا ہے۔

نئے ارکان کے اضافے کے بعد اب اس تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کی کل تعداد 7 سے بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انسپکٹر غلام نبی آفریدی ماضی میں کئی پیچیدہ اور اہم کیسز کامیابی سے حل کر چکے ہیں جبکہ ڈی ایس پی حنیف جیو فینسنگ اور دیگر ٹیکنیکل و ڈیجیٹل تفتیشی معاملات میں خاصی مہارت رکھتے ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ کیس کی تفتیش مکمل ہونے تک جائے وقوعہ اور متعلقہ گیسٹ ہاؤس پر پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ شواہد محفوظ رہیں۔

علاوہ ازیں، جائے وقوعہ سے تحویل میں لی گئی بوتلوں اور مٹی کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ آنا ابھی باقی ہے، جس کی روشنی میں تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں