اشتہار

میر رضا کیس حل کیوں نہ ہوسکا؟ کمیشن میں تحقیقاتی صحافیوں کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میر رضا کیس میں تحقیقاتی صحافیوں نے کمیشن میں بیان میں کہا اگرمیر رضا کے موبائل فون سے بروقت شواہد حاصل کیے جاتے تو کیس پہلے ہی روز حل ہوسکتا تھا۔۔پولیس نےغلط پاس ورڈ ڈال کر موبائل فون لاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی جاری ہے، جہاں دو تحقیقاتی صحافیوں نے کمیشن کے سامنے کیس سے متعلق ویڈیوز، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد پیش کیے۔

تحقیقاتی صحافیوں نے بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ اگر میر رضا کے موبائل فون سے بروقت شواہد حاصل کیے جاتے تو کیس پہلے ہی دن حل ہوسکتا تھا۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے مبینہ طور پر غلط پاس ورڈ ڈال کر موبائل فون لاک کردیا، جس کے باعث اہم شواہد تک رسائی ممکن نہ رہی اور والدین کو بھیجا گیا آخری پیغام اور دیگر ڈیٹا ضائع ہو گیا۔

صحافیوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس نے ڈی وی آر حاصل کرنے کی مؤثر کوشش نہیں کی، حالانکہ دیگر دہشتگردی کے مقدمات میں پولیس ڈی وی آر قبضے میں لیتی رہی ہے۔

صحافیوں کے مطابق میر رضا کیس میں ایک فریق اسے خودکشی جبکہ دوسرا قتل قرار دے رہا ہے، میر رضا کے خاندان کو سندھ پولیس پر مکمل اعتماد نہیں، اسی لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Mir Raza Ali case – Latest News and Updates

جوڈیشل کمیشن میں پیش کی گئی بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بظاہر میر رضا کی ریکی کیے جانے کے شواہد نظر آتے ہیں، گلستان جوہر سے میر رضا کے پیچھے آنے والی ایک گاڑی گیسٹ ہاؤس کے باہر رکی اور بعد میں دوبارہ وہاں سے گزرتی دکھائی دی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 28 اور 29 جولائی کو ایک مشکوک گاڑی علاقے میں گھومتی نظر آئی جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار گیسٹ ہاؤس، یونیورسٹی روڈ اور جائے وقوعہ کے قریب بھی دیکھا گیا۔

صحافیوں نے کمیشن کو نقشہ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی فراہم کیں، تاہم فوٹیج فراہم کرنے والے ذرائع کے نام بتانے سے انکار کیا۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

دوسری جانب جائے وقوعہ کے قریب رہائش پذیر محمد ریاض نے بھی کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا۔

ریاض نے بتایا وہ ایک گھر میں چوکیداری کرتا ہے اور 29 جولائی کی رات تقریباً 3 بج کر 24 سے 28 منٹ کے دوران اس نے چھت سے دو سفید گاڑیاں دیکھیں، دوسری مرتبہ دیکھنے پر ایک شخص گاڑی اوپر چڑھانے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ وہاں ایک ہی شخص موجود تھا تاہم اس نے پہلے ان گاڑیوں کو وہاں نہیں دیکھا تھا۔

ریاض نے مزید بتایا کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل بھی وہاں سے گزری تھی، کمیشن میں مشکوک گاڑی کے نمبر سے متعلق بھی معلومات پیش کی گئیں، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ گاڑی کسی طارق نامی شخص کے نام پر ہے اور مبینہ طور پر دو سال سے اس کا ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں