بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

میر رضا کیس : ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 اگست 2026): میر رضا کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او گلستان جوہر اور ایس ڈی پی او شارع  فیصل ایسٹ زون کو معطل کردیا گیا۔

ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی کو فرائض میں غفلت اور بدانتظامی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر معطل کرکے عہدے میں تنزلی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایس ڈی پی او شارع فیصل ایسٹ زون محمد ارشد آفریدی کو بھی معطل کردیا گیا ہے انہیں بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی جانب سے جاری احکامات بعد معطل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی آزد خان کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت پر پولیس افسران کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط اور احتساب کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی افسر کی جانب سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افسران کو میر رضا علی کیس میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : میر رضا کیس میں حکومتِ سندھ کا بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ میر رضا علی کا 28 جولائی کو جن افراد سے رابطہ ہوا تھا، پولیس نے ان افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق 28 جولائی کو آخری فون کالز اور میسجز بھیجنے والے افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے، میر رضا علی نے اس روز تین ٹیلیفون کالز پر دو افراد سے بات چیت کی تھی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ میر رضا علی نے 28 جولائی کی شب 2:13 اور 2:16 بجے فون پر علی نامی شخص سے بات چیت کی جبکہ اس نے آخری فون کال اپنے دوست عبداللہ کی ریسیو کی، میر رضا علی اور عبداللہ کے درمیان 3 منٹ سے زیادہ بات ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں