کراچی : میر رضا کیس میں جسٹس عمرسیال پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کردی گئی، کمیشن کی مدت 27 ستمبر کو ختم ہو چکی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تاجر میر رضا علی کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم سنگل رکنی جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کر لی ہے۔
ایک ماہ کے لیے قائم کیے گئے جسٹس عمر سیال جوڈیشل کمیشن کی مدت 27 ستمبر کو ختم ہو چکی تھی تاہم کمیشن کی جانب سے 15 اکتوبر تک توسیع کی درخواست پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمری منظور کی۔
قانون کے مطابق کمیشن کی مدت میں توسیع کے لیے وزیراعلیٰ اور سندھ کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے ، اب سندھ کابینہ کی جانب سے اس کی حتمی توثیق کی جائے گی۔
Mir Raza Ali case – Latest News and Updates
توسیعی سمری کی منظوری کے بعد جسٹس عمر سیال پر مشتمل جوڈیشل کمیشن اپنی تحقیقاتی کارروائی جاری رکھے گا۔
کیس کے تفتیشی افسر اور ڈی ایس پی سراج لاشاری، سی پی ایل سی کے نمائندوں کے ہمراہ آج جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے آج ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ بشیر لانجار کو بھی باضابطہ سوالنامے ارسال کیے جا رہے ہیں۔


