جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

میر رضا قتل کیس سے جڑے افراد کے بیانات آج قلمبند کیے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میر رضا قتل کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج ہوگا، جس میں کیس سے جڑے افراد کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے میر رضا قتل کیس میں سچائی سامنے لانے کے لیے قائم کی گئی نئی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے تفتیش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی کا پہلا اجلاس سوا 5 گھنٹے طویل ہوا تھا جبکہ دوسرا اجلاس گزشتہ شام صرف تحقیقاتی کمیٹی کے افسران کے درمیان ہوا

آج ہونے والے تیسرے اجلاس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا جس کے دوران کیس سے جڑے دیگر اہم افراد کے باقاعدہ بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

Mir Raza Ali case- All Updates

پہلی اور دوسری تحقیقاتی کمیٹیوں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں، جبکہ ایس ایچ او فیروز آباد اور سابق تفتیشی افسر سے بھی تفصیلی انٹرویو کیے جا چکے ہیں۔

کیس میں تکنیکی شواہد جمع کرنے کے لیے جیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر آج کے اجلاس کے بعد اب تک کے تمام انٹرویوز، جمع شدہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں حتمی سمت میں قانونی کارروائی اور کارآمد شواہد پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں