پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

’میر رضا کو پیچھے سے گولی ماری گئی‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان میر رضا کی لاش 24 سے 36 گھنٹے پرانی تھی، تصویر میں لاش کی کمر پر گولی کا چھوٹا نشان، سینے پر بڑا نشان تھا، نشانات سے پتا چلتا ہے کہ گولی پیچھے سے ماری گئی اور آگے سے باہر نکلی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تصاویر میں لاش پھولی ہوئی اور چہرہ انتہائی خراب تھا، پرانی لاش کے باعث جگہ جگہ سے کھال بھی خراب ہوگئی تھی۔

ایم ایل او ذرائع کا کہنا ہے کہ چہرہ خراب ہونے کی وجوہات سر کے تفصیلی معائنے سے مل سکتی تھیں، لاش کے سیدھے ہاتھ پر بھی کچھ مشکوک نشانات پائے گئے ہیں۔

Mir Raza Ali case- All Updates

ایم ایل او ذرائع کے مطابق تصویر میں چہرے پر تھوڑی کے نیچے بھی ایک زخم نظر آرہا ہے، پوسٹ مارٹم اگر کسی سینئر کی زیر نگرانی کیا جاتا تو صورت حال مختلف ہوسکتی تھی۔

علاوہ ازیں تفتیش کاروں نے 29 جولائی صبح 8 بجے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی ہے جس میں کچرا چننے والے شخص کو جائے وقوعہ پر آتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق مشتبہ شخص تقریباً 8 منٹ تک جائے وقوع پر موجود رہا، شبہ ہے کہ اسلحہ ممکنہ طور پر یہی شخص لے گیا۔

واضح رہے کہ میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو صبح 11 بجے کے بعد ملی تھی، پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے مشتبہ شخص کی شناخت میں مصروف ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں