پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا ہے، میر رضا کے والد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مقتول میر رضا کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ میرے بیٹے کا کا قتل ہوا ہے لیکن پولیس نے اب تک قتل تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے والد میر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ پولیس کس نوعیت کی تفتیش کر رہی ہے۔

میر حسین نے کیس میں پولیس کی تفتیش اور کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہم بتائیں قتل کس نے کیا، قرضہ پورے پاکستان نے لیا ہے، مجھے انصاف چاہیے ، پولیس بول نہیں رہی ہے کہ قتل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا سے خبر کا پتہ چل رہا ہے،انویسٹی گیشن میں فنانس اور سرمایہ کاری کی باتیں کی جا رہی ہیں جبکہ اصل حقائق سامنے نہیں لائے جا رہے۔

مقتول کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے میر رضا کا قتل ہوا ہے لیکن پتہ نہیں کیا چھپایا جا رہا ہے، ہمیں صرف انصاف چاہیے۔

مزید پڑھیں : میر رضا کی قبر کشائی! عدالت نے فیصلہ سنادیا

میر حسین نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک قتل کو باقاعدہ تسلیم ہی نہیں کیا اور نہ ہی ان کا کوئی بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کارروائی اور رپورٹ کی خبر صرف میڈیا سے ملتی ہے۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد جب ہم نے پولیس سے رابطہ کیا تو ہمیں رپورٹ فراہم کی گئی۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کہاں ہیں اور اب تک سامنے کیوں نہیں آئے، پولیس تحقیقات کرے کہ آخر مقتول کی شناخت کیوں مٹائی گئی اور حقائق کو کیوں چھپایا جا رہا ہے؟

Mir Raza Ali case- All Updates

والد نے دکھی دل کے ساتھ بتایا کہ "ہم پہلے ہی بچے کو شدید تکلیف دہ حالت میں دیکھ چکے ہیں اور اب دوبارہ قبر کشائی کی خبر سے ہماری تکلیف مزید بڑھ گئی ہے۔”

انہوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف اور صرف اپنے بچے کے قتل کا انصاف چاہیے۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں