بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

میر رضا کی لاش ملنے سے قبل 29 جولائی کی رات کیا کیا ہوا؟ نئی فوٹیج میں اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میر رضا قتل کیس میں انتیس جولائی کی رات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے دوبارہ جائزے میں اہم انکشافات سامنے آئے ، پولیس موبائل بھی نظر آگئی، فوٹیج میں لاش سے چند گز دور پولیس موبائل نظر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق میر رضا قتل کیس میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا، طبی، فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کے ساتھ انتیس جولائی کی رات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے دوبارہ جائزے نے کیس کو ایک نیا موڑ دیا ، فوٹیج میں لاش کی موجودگی کے مقام کے انتہائی قریب پولیس موبائل اور متعدد مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کی لاش ملنے سے قبل رات 3 بج کر 36 منٹ پر مسجد کے کیمرے میں ایک مشکوک موٹرسائیکل کو سروس روڈ پر دیکھا گیا۔ فوٹیج میں موٹرسائیکل کچھ سیکنڈ کے لیے اس مقام پر رکی بھی دکھائی دیتی ہے جہاں بعد میں میر رضا کی لاش ملی۔

فوٹیج میں صبح 4 بج کر 50 منٹ سے 4 بج کر 53 منٹ تک مسجد کے نیچے ایک مشکوک شخص کی موجودگی بھی ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب سی سی ٹی وی فوٹیج میں لاش ملنے کے مقام سے چند گز کے فاصلے پر ایک پولیس موبائل بھی دکھائی دی جبکہ فوٹیج میں صبح 5 بج کر 45 منٹ پر یونیورسٹی روڈ پر ایک پولیس اہلکار کو موبائل سے اتر کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں 5 بج کر 52 منٹ پر اسی روٹ سے ایک پولیس موبائل گزرتی ہوئی بھی نظر آئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس موبائل مبینہ طور پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی بتائی جاتی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تصدیق اور تحقیقات جاری ہیں۔

Mir Raza Ali case – Latest News and Updates

تفتیشی حکام کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں سامنے آنے والے تمام شواہد اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ میر رضا کے قتل سے متعلق اہم کڑیاں جوڑی جاسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں