منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

آج شام تک سامنے آجائے گا کہ میر رضا کا قتل کیا گیا یا خودکشی تھی، وکیل جبران ناصر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(8 اگست 2026): مقتول میر رضا کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ آج شام تک سامنے آجائیگا کہ میر رضا کا قتل کیا گیا یا خودکشی ہے۔

مقتول میر رضا کے وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جو کام کرنے میں ناکام رہی، عدالت نے اس پر فیصلہ دیا ہے اور اب دو دن میں انکوائری مکمل ہوگی۔ پولیس صرف بیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی مگر اب عدلیہ کی مداخلت سے تحقیقات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

جبران ناصر نے کہا کہ انکوائری کے بعد تمام سوالوں کے جواب سامنے آ جائیں گے کہ میر رضا کا قتل کیا گیا تھا یا یہ خودکشی تھی۔ اس بات کا بھی باقاعدہ پتہ چل جائے گا کہ میر رضا پر تشدد کیا گیا ہے یا نہیں اور اس بہیمانہ تشدد میں کتنے لوگ ملوث تھے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ لاش کو قبر سے نکالنے کے صرف ایک گھنٹے بعد پوسٹ مارٹم کر لیا گیا تھا اور میت سے تفتیشی ٹیم نے جو شواہد حاصل کرنے تھے، وہ کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔ اب جو بھی رپورٹ آئے گی اس کے بعد ہمیں حقائق جاننے کے لیے دائیں بائیں بھاگنا نہیں پڑے گا۔

وکیلِ کا کہنا تھا کہ اس وقت مختلف تکے لگائے جا رہے ہیں اور صرف آدھی سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کر دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آئی جی سندھ نے دعویٰ کیا تھا کہ دو دن میں قاتل سامنے لے آئیں گے، تو کیا آج شام تک یہ واضح ہو جائے گا کہ آئی جی قاتل کو بے نقاب کرتے ہیں یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں