منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

قبر کشائی !‌ لاش میر رضا کی ہے بھی یا نہیں؟ شناخت کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سربراہ شناخت پروجیکٹ عامر حسن کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے یہ سب سے پہلے دیکھنا ہے کہ لاش میر رضا کی ہے بھی یا نہیں ؟ اس کے لیے والد اور والدہ کا ڈی این اے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

میڈیکل بورڈ اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں متوفی کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے سوسائٹی قبرستان میں قبر کشائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید اور شناخت پروجیکٹ کے سربراہ عامر حسن سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین قبرستان میں موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ شناخت پروجیکٹ عامر حسن نے بتایا کہ اس کارروائی کا بنیادی مقصد سب سے پہلے یہ سب سے پہلے دیکھنا ہے کہ لاش میر رضا کی ہے بھی یا نہیں ؟

عامرحسن کا کہنا تھا کہ قبر کشائی کے دوران والد اور والدہ کا ڈی این اے لینے کا بھی فیصلہ کی ہے تاکہ حتمی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ لاش کی کھوپڑی اور دیگر حصوں کا باریک بینی سے فورنسک تجزیہ کیا جائے گا۔ ماہرین پر مشتمل ٹیم اپنے اپنے شعبے کے مطابق باڈی کا مکمل معائنہ کرے گی اور جلد رپورٹ حکام کو پیش کی جائے گی۔

Mir Raza Ali case- All Updates

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں