بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نوجوان میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وہ اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، جس میں پہلے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسپتال حکام نے بتایا کہ جناح اسپتال میں میڈیکو لیگل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر اسامہ کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین غلطیوں اور غفلت برتنے پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ڈاکٹر اسامہ اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے، جہاں کمیٹی ان سے میر رضا کے پوسٹ مارٹم میں سامنے آنے والی مبینہ غلطیوں سے متعلق سوالات کرے گی۔

انکوائری کمیٹی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کا بھی جائزہ لے گی، جبکہ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Mir Raza Ali case- All Updates

یاد رہے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر رضا کیس میں کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوتاہیاں سب سے ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے میڈیکو لیگل افسر سے بھی کوتاہی ہوئی۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ میر رضا کیس میں تفتیش کے دوران سامنے آنے والی تمام کوتاہیوں کا تدارک کیا جا رہا ہے، جبکہ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں تاہم پہلے جو میڈیکو لیگل رپورٹ سامنے آئی تھی، پولیس اسی کی بنیاد پر تحقیقات آگے بڑھا رہی تھی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں