The news is by your side.

Advertisement

میرشکیل کی عدالت میں پیشی ، اے آروائی نیوز کو کوریج سے روکنے کی کوشش

کوئٹہ:توہین اہلیبیت کیس میں جیوکے مالک میرشکیل الرحمن کی عدالت میں پیشی پراے آروائی نیوز کو کوریج سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جیواورجنگ کے مالک میرشکیل الرحمن آج توہین اہلبیت کیس سماعت کے لیے سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

پیشی کے بعد واپسی کے موقع پرمیرشکیل کے ساتھیوں نے اے آروائی نیوز کے کیمرے کے سامنے آکر کوریج سے روکنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد کیمرہ چھیننے کے بھی کوشش کی گئی۔

اے آروائی نیوز کے کیمرہ مین کو ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوششیں کرنے والوں میں جنگ اخبارکا ایک رپورٹر بھی شامل ہے۔

میر شکیل الرحمن کے ساتھیوں کی جانب سے کی جانے والی اس حرکت کے دوران کیمرہ ٹوٹنے سے بال بال بچا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں