ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

نواز شریف کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے، میر ظفر اللہ جمالی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان اور ن لیگ کے منحرف رہنما میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے، ان کا بیانیہ کچھ نہیں ہے، انہیں بیانیہ لکھنا ہی نہیں آتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت میں نہیں تو اس میں پاکستان کا کیا قصور ہے؟ اپنی حکومت اور اپنا وزیر اعظم ہے پھر بھی قومی کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں، نواز شریف سیاسی طور پر ڈرپوک سیاستدان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سوچ رہے ہیں صدر ہمارا اپنا ہے استثنیٰ مل جائے گا، احتساب کون کرے گا یہ اداروں کو سوچنا چاہئے، پارٹی کو کنگز بنانے والے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں، پارٹی کو کنگز بنانے والوں کو چاہئے ملک کے لیے کام لیں، کسی نے کسی کے ساتھ انصاف نہیں کیا، عوام کے ساتھ نا انصافیاں ہوئیں۔

میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ پنجاب کے تین صوبوں کی بات کی تو لوگوں کو تکلیف ہوئی، زیادہ تر معاملات ذاتیات کے لیے چلائے جارہے ہیں، دارالحکومت کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی، میں نے ہمیشہ آئین کے مطابق اختیارات استعمال کئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب کا عمل ہوتا تو حالات اتنے خراب نہیں ہوتے، جمہوریت میں استعفے بھی ہوتے ہیں، قانون کے مطابق چلنا ہوتا ہے، ہر ادارے نے ملک کی وفاداری کا حلف اُٹھایا ہے، ہمیں کوئی ملتا نہیں، ملتا ہے تو سنتا نہیں، سنتا ہے تو عمل نہیں کرتا ہے۔

میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ چھٹا بجٹ پیش کرنے کی حکومت کو کیا ضرورت تھی، الیکشن ہونا چاہئے مگر اس سے پہلے احتساب ہونا چاہئے، میاں صاحب کو 2015 میں مستعفی ہونے کی گزارش کی تھی، جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو بدنام کرتے رہے، جھوٹ بولنے اور عوام کو دھوکا دینے کی بھی حد ہوتی ہے، خدا پارلیمنٹیرین کو توفیق دے کہ وہ سچ بولیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں