شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا ہے۔
میرا سیٹھی اداکاری، تحریر اور میزبانی کے حوالے سے مشہور ہیں اور وہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
اداکارہ کے بھائی علی سیٹھی بھی مشہور گلوکار ہیں۔
میرا سیٹھی نے نومبر 2019 میں کیلیفورنیا میں بلال صدیقی شادی کی اور گزشتہ سال شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
تاہم حال ہی میں اداکارہ نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی طلاق سے سیکھے گئے اسباق کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ طلاق سے جو پہلی چیز میں نے سیکھی کہ اپنے دل کی آواز کو نظرانداز مت کریں اور کسی کے لیے خود کو نہ بدلیں، چاہے وہ آپ کا شوہر، آپ کے دوست یا کوئی اور ہو، لوگ واقعی اس بات کو پسند کرتے ہیں جب آپ ان کے لیے خود کو بدل لیتے ہیں لیکن یہ اچھی چیز نہیں ہے۔
میرا سیٹھی نے کہا کہ میں نے اچھے لمحات بھی گزارے، بہت کچھ سیکھا اور اب مزید سمجھدار ہوگئی ہوں، طلاق کو سال گزر گیا ہے اور میں زندگی میں آگے بڑھ چکی ہوں۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر تب اعتراض کرتے ہیں جب عورت سمجھوتہ نہیں کرتی، وہ کہتے ہیں ’کڑی ایڈجسٹ نہیں کرسکی‘ لیکن مجھ پر شادی کرنے کا کوئی معاشرتی دباؤ نہیں تھا، میں نے اُس عمر سے کافی بعد شادی کی جسے معاشرہ عام عمر سمجھتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی اور طلاق کا فیصلہ میرا تھا اور میں اپنے سوا کسی اور کو اس کا قصور وار نہیں ٹھہرا سکتی۔



