پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

قدرت کا معجزہ! تدفین کے عین وقت نومولود کی سانسیں چلنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا : ڈاکٹروں کی جانب مردہ قرار دئیے گئے بچے نے عین تدفین کے وقت آنکھیں کھول کر رونا شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدرت کا یہ معجزہ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں رونما ہوا جہاں ایک حاملہ خاتون نے قبل از وقت ایسے بچے کو جنم دیا جسے لیڈی ڈاکٹر نے مردہ قرار دیتے ہوئے دفنانے کا کہا۔

ڈاکٹر نے بچے کے والد کو دستانے کا ایک ڈبہ دیا جس میں نومولود بچہ رکھا ہوا تھا اور اسے قبرستان لیجاکر دفنانا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق والد بچے کو لیکر قبرستان پہنچا اور قبر کی کھدائی کے بعد بچے کو قبر میں اتارنے لگا تو اچانک بچے کے جسم میں حرکت پیدا ہوگئی اور وہ چیخ کر رونے لگا۔

غمزدہ باپ بچے کے یوں زندہ ہونے پر خوش ہوا اور فوراً بچے کو لیکر اسپتال پہنچا جہاں بستر نہ ہونے کے باعث اسے دوسرے اسپتال بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب زچہ و بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور والدین بھی اپنے نومولود کے زندہ ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں