تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’تمہارا پسندیدہ کھانا‘ کومے میں گیا نوجوان ہوش میں آگیا

تائی پی : دو ماہ سے کومے میں رہنے والے تائی شہری اپنے چھوٹے بھائی کی زبان سے اپنے پسندیدہ کھانے کا سنتے ہی اچانک ہوش میں آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدرت کا معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ تائیوان میں کئی روز سے کوما میں رہنے والا 18 سالہ نوجوان اچانک ہوش میں آگیا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے کیونکہ ڈاکٹروں نے نوجوان کے ٹھیک ہونے کی امید چھوڑ دی تھی۔

متاثرہ نوجوان دوماہ قبل ایک موٹرسائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے باعث اس کی سرجری بھی کی گئی، سرجری کے بعد نوجوان کے زخم تو ٹھیک ہوگئے لیکن وہ کومے میں چلا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ 62 دن کوما میں رہنے والے 18 سالہ نوجوان کو اس کے چھوٹے بھائی نے مخاطب کرکے مذاقاً کہا کہ ’میں تمہاری پسندیدہ کچن فلیٹ کھانے جارہا ہوں‘ ۔

چھوٹے بھائی کی بات پراچانک دو ماہ سے کوما میں پڑانوجوان مکمل طور پر ہوش میں آگیا اور اب بلکل صحتیاب ہوچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کی بہتر ہوتی صحت کو دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے امید ہی چھوڑ دی تھی، ڈاکٹروں نے نوجوان کے ٹھیک ہونے پر اسے اسپتال سے بھی ڈسچارج کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -