تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

تشویشناک خبر: میرپور آزاد کشمیر میں کرونا کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

میرپور: میرپور آزاد کشمیر میں کرونا پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے جس کے باعث حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور ڈویژن کی زیر صدارت کرونا صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں میرپور آزاد کشمیر میں کرونا پھیلاؤ کے اسباب پر غور کیا گیا، اس موقع پر حکام نے بریفنگ دی کہ رواں ماہ کے دوران میرپور میں عالمی وبا کرونا کے باعث 22 افراد کی موت واقع ہوئی۔

بریفنگ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کروناکی صورتحال انتہائی خراب ہے، اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوچکی ہے، اسی اسپتال کے پانچ ڈاکٹرز اور10 آپریشن تھیٹر ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

صحت حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے بعد حکام نے ضلع میرپو رمیں دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 30 سے زائد اسکول اورکالجز بند کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فعال کرونا کیسز میں کمی ہونے لگی، 24 گھنٹے میں مزید 50 افراد ہلاک

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9955 ہے،ان میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 607 ہے، کرونا کے باعث آزاد کشمیر میں 293 افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ 9055 مریض اس وبا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -