میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں میگا کرپشن اسکینڈل میں 2ارب 4کروڑ کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جعلی سرٹیفکیٹ اور نتائج میں ٹیمپرنگ پرسابق کنٹرولر انورعلیم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سابق کنٹرولر نے رشوت کے عوض 2539 جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے اور کرپشن کا سلسلہ 2021 سے 2025 کے درمیان جاری رہا۔
ایف آئی آر کے مطابق میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں 15ہزار سے زائد طلبہ کے نتائج میں بھی ردوبدل کیا گیا۔
میٹرک 1078 اور انٹر کے 1416 جعلی سرٹیفکیٹ جاری کر کے ایک ارب 26کروڑ بٹورے گئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نتائج میں ٹیمپرنگ سے77کروڑ روپے کی بھاری رقم وصول کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


