تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

میرپورخاص، بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ، والد اور چچا بھی جاں بحق

میرپورخاص: صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں 2 سال کی بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بچی کے والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ایمبولینس کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے طلب کرنے پر باپ بچی کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا کہ حادثے پیش آیا جس کے نتیجے میں والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز اسلم راجپوت کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے طلب کیے گئے جس پر والد بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر کھپرو لے جارہا تھا۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے، میرپورخاص میں ایمبولینس نہ ملنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے ذمے داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کارروائی کی رپورٹ سے 24 گھنٹے میں آگاہ کیا جائے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا ہے کہ میرپورخاص کے اسپتال میں آج مجرمانہ غفلت ہوئی، ایک ایمبولینس ایم ایس اپنے گھر لے گئے، ایمبولینس فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس کی کوئی فیس نہیں ہے۔

ڈاکٹر مسعود سولنگی نے کہا کہ یہ ان کی ڈیوٹی ہے کہ بغیر پیسے سہولت فراہم کریں، 20 گریڈ افسران پر مشتمل 2 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی ہے، انکوائری پیر تک مکمل ہوجائے گی، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -