جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں آج پھرمظلومین کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا‘میرواعظ عمرفاروق

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کومشتعل کر کے تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ فتح کدل میں مقتول رئیس صوفی کے گھرپردھاوا بولا گیا۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پولیس نے گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑکی اورتشدد کا نشانہ بنایا گیا، 8 ماہ کے بچے پرمرچوں کا اسپرے کیا گیا، باپ نے روکنے کی کوشش کی توبے رحمی سے مارا پیٹا گیا۔

کشمیری حریت رہنما نے رہنما نے کہا کہ ایسی کارروائیاں منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کومشتعل کرکے تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

یاد رہے کہ یکم فروری کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں