بھارتی فوج کے پاس کشمیریوں کوقتل کرنےکا کھلا لائسنس ہے‘ میرواعظ عمر فاروق

سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ کشمیری حکومت کے پاس شہریوں کوقتل کرنے کا کھلا لائسنس ہے۔
میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا، عیدگاہ میں نمازجنازہ پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، کرفیونافذ اورانٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
Today morning another civilian Saleem Malik of Qamarwari shot dead by forces at his home.Funeral at Eidgah teargassed while Curfew and Internet suspension imposed ! Armed youth or civilian as long as it is a Kashmiri,Govt has absolute license to kill with impunity !
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) September 27, 2018
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر اور بڈگام میں آج بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید
یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔