بھارتی فوج نےایک اورکشمیری شہید کردیا ‘ میرواعظ عمرفاروق

سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری سمیر احمد بٹ کو شہید کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کشمیری کے گھرکو آگ لگانا سرکاری دہشت گردی ہے، اقدام انتقامی سیاست کا بدترین مظاہرہ ہے۔
سرکاری فورسز کی جانب سے ایک کشمیری شہیدعسکریت پسند سمیر احمد بٹ کے رہائشی مکان کو نذر آتش کرنا سرکاری دہشت گردی اور انتقام گیرانہ سیاست کاری کا بدترین مظاہرہ ہے ۔بعد از مرگ انتقام گیری کا یہ عمل بھارتی جمہوریت کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتا
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) September 29, 2018
کشمیری حریت رہنما نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بعد از موت انتقام بھارتی جمہوریت کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید
یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔