جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

مرزا سلیم بیگ چیئرمین پیمرا تعینات، وزیر اعظم نے منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے مرزا سلیم بیگ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا چیئرمین تعینات کردیا، وزیر اعظم نے سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مرزا سلیم بیگ وزارت اطلاعات میں بطور پی آئی او کام کررہے تھے، سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی نے تین نام شارٹ لسٹ کئے تھے، مرزا سلیم بیگ کا نام شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں سرفہرست تھا۔

مئی 2017 کو مرزا سلیم بیگ کو اس وقت پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کیا گیا جب ڈان لیکس میں نام آنے کے بعد راؤ تحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ ابصار عالم کا پے اسکیل، منیجمنٹ پوزیشن ون (ایم پی ون) ہے اور وہ ماہانہ پندرہ لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں جبکہ ملک میں اس پے اسکیل کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ چار لاکھ پچاس ہزار ہے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تعیناتی اقرباپروری اور میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ابصار عالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی سے متعلق کیس ڈیڑھ سال تک زیر سماعت رہا اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وہ مستعفی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں