مرزا پور کے نئے سیزن میں ناظرین بڑے پردے پر اپنے پسندیدہ کرداروں کی واپسی کے لیے بے تاب ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا پور کے پہلے سیزن نے زبردست پلاٹ، کرداروں سے سامعین کو مسحور کیا اور شائقین کے لیے اگلے سیزن کی راہ ہموار کی۔
فلم کی زیادہ تر ابتدائی کاسٹ واپس آگئی، بدقسمتی سے ایک اہم کردار منظر سے غائب ہے۔
پریانشو پینیولی جو شائقین میں سیریز سے ’رابن‘ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فلم میں کردار ادا نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مرزا پور کا حصہ نہیں لیکن رابن نے انہیں ایسی شناخت دی جو ملک بھر کے لوگوں سے فوری طور پر جڑ گئی، برسوں بعد بھی اس کردار کے لیے محبت اور یاد بہت زیادہ ہے۔
یہ پڑھیں: ’مرزا پور‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
واضح رہے کہ فلم میں رابن کی یادگار لائن ’یہ بھی ٹھیک ہے۔’ نے ناظرین کو متاثر کیا تھا۔
مرزا پور سیریز کی کہانی کالین ترپاٹھی نامی کرائم لارڈ کے گرد گھومتی ہے، جو اتر پردیش میں کام کرتا ہے۔ پہلے سیزن میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، دیویندو شرما، وکرانت میسی، شویتا ترپاٹھی، اور بہت سے لوگوں کو دکھایا گیا۔
دوسرا سیزن مرکزی کاسٹ کی اکثریت کے ساتھ، وجے ورما، ایشا تلوار، اور پریانشو پینیولی جیسے نئے آنے والوں کے ساتھ جاری رہا۔
علی فضل، پنکج ترپاٹھی، اور دیویندو شرما کی تینوں دوبارہ مرکزی کرداروں کے طور پر واپس آئیں گے، جتیندر کمار اور روی کشن کاسٹ میں شامل ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


