منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پولیس صرف 2 روپے کا بل ادا کرنے سے بھی قاصر، معاملہ عدالت جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پولیس کی جانب سے تھانے کا 2 روپے واجب الادا بل نہ دینے پر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی عدالت پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مرزا پور میں ایسے 10 تھانے موجود ہیں جن پر کمیونیکیشن کمپنی کے سالوں سے بقایا بل ہیں لیکن حکام کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جا رہی۔

ان تھانوں کو کمپنی کے محض 248 روپے بل کی مد میں ادا کرنے ہیں جبکہ ایک تھانے کو صرف 2 روپے کی دینے ہیں، لیکن پولیس حکام کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے پر اب معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔

- Advertisement -

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے کئی بار پولیس حکام کو اس حوالے سے نوٹسز ارسال کیے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ضلع کے لال گنج تھانے پر سب سے کم اور کٹرا کوتوالی تھانے پر سب سے زیادہ بقایا بل ہے۔

لال گنج تھانہ پر 2، وندھیاچل، مڑیہان اور چیلھ پر 4-4، جگنا تھانے پر 5، کچھواں تھانے پر 7، چنار تھانے پر 14، دیہات کوتوالی تھانے پر 34، شہر کوتوالی تھانے پر 54 اور کٹرا کوتوالی تھانے پر 120 روپے بل بقایا ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے مرزاپور کے ڈپٹی جنرل منیجر نے عدالت کو خط لکھا کہ 10 تھانوں پر 248 روپے بقایا ہیں لیکن کئی سالوں سے اس کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں