(11 اگست 2026): فلم ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں کا طویل انتظام اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
پرائم ویڈیو کی مقبول ترین کرائم ڈراما سیریز کو اب اسٹریمنگ اسکرین سے بڑے سنیما گھروں کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ فلم میں جانے پہچانے چہرے ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے تاہم اقتدار کا کھیل اب یکسر تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ٹریلر کے مطابق گڈو پنڈت (علی فضل) اور منیا بھیا (دیویندو) ایک بار پھر خطرناک تصادم کی زد میں ہیں جبکہ کالین بھیا (پنکج ترپاٹھی) اس رسہ کشی میں اب بھی ایک اہم طاقت کے طور پر موجود ہیں۔
کہانی:
ٹریلر ناظرین کو براہ راست پوروانچل کی طاقتور گڈی کی جنگ میں لے جاتا ہے۔ گڈو اور منیا ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں اور ان کی دشمنی مزید شدت اختیار کر چکی ہے۔ اس بار کہانی صرف اس دنیا تک محدود نہیں ہے جسے ناظرین پہلے سیریز میں دیکھ چکے ہیں، بلکہ فلم مرزا پور کی دنیا کو پوروانچل سے باہر لے جاتی دکھائی دیتی ہے۔
پنکج ترپاٹھی اس کردار میں واپس آئے ہیں جو ان کے کیریئر کی سب سے مشہور پرفارمنس میں سے ایک بن چکا ہے۔ ٹریلر سے اشارہ ملتا ہے کہ کنٹرول کی اس جنگ کے نئے مرحلے میں ان کے کردار کے کچھ پرانے حساب چکانا ابھی باقی ہیں۔
کاسٹ:
فلم کی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دیویندو کے علاوہ ابھیشیک بنرجی، رسیکا دگل، موہت آر ملک، راجیش تیلنگ، پرمود پاٹھک، شریہ پلگونکر، شویتا ترپاٹھی شرما، سونل ایس چوہان، جتیندر کمار، روی کشن، اننگشا بسواس، شاجی چوہدری، ستیندر سونی اور سشانت سنگھ شامل ہیں۔
ریلیز:
مرزا پور: دی مووی 4 ستمبر 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، یہ فلم ہندی اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔


