تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مصباح اور اظہر کو وزیراعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی، حفیظ بچ گئے

اسلام آباد: ہیڈکوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی کو پی سی بی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر شوکاز نوٹس کا سامنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کرکٹ کے تین بڑے نام مصباح الحق، اظہرعلی اور محمد حفیظ ملک میں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی پر قائل نہ کرسکے۔

مصباح، حفیظ اور اظہر نے ڈیپارٹمنٹ میں کھلاڑیوں کے روزگار پر وزیراعظم کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر پی سی بی چیئرمین کو یہ بات پسند نہ آئی ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے بغیر اجازت ملاقات کرنے پر مصباح اور اظہر  کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔میٹنگ میں موجود محمد حفیظ سینٹرل کانٹریکٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اسٹرکچر واپس نہیں آئے گا۔

وزیراعظم نے واضح جواب دیا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے اسٹرکچر واپس نہیں آئےگا، ڈیپارٹمنٹ سےکھیلنےسےکھلاڑی بہت سکون میں ہوتاہے، کھلاڑی کونوکری مل جاتی ہےتووہ اوپرجانےکی کوشش نہیں کرتا۔

Comments

- Advertisement -