مصباح اور یونس کی الوداعی اننگز اختتام پذیر -
The news is by your side.

Advertisement

مصباح اور یونس کی الوداعی اننگز اختتام پذیر

ڈومینیکا: قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کیریئر کی آخری اننگز میں 2 رنز جبکہ بلے باز یونس خان 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی الوداعی میچ کھیل رہے ہیں۔  ویسٹ اینڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان نے 129 رنز کی برتری کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تو 6 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی پویلین لوٹ گئے جبکہ دو رنز کے اضافے کے بعد بابر اعظم بھی آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین شان مسعود اور یونس خان نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیتے ہوئے مجموعی اسکور کو 57 تک پہنچایا تو 22 ویں اوور کی تیسری بال پر شان مسعود بھی 21 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پڑھیں: ’’ ویسٹ انڈیز 376 رنز کے تعاقب میں 247 پر ڈھیر ‘‘

یونس خان نے الوداعی اننگز میں 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 35 رنز اسکور کیے جبکہ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کمان سنبھالی تو وہ بھی 14 گیندیں کھیلنے کے بعد 2 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

چار اوورز کے بعد یونس خان بھی پویلین روانہ ہوئے اور اس طرح پاکستان کے دو مایہ ناز کھلاڑیوں کا کیرئیر اختتام پذیر ہوا۔ اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کرکٹ کے نامور ستاروں کی آخری اننگز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک 90 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے سات کھلاڑی پویلین روانہ ہوچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں