The news is by your side.

Advertisement

مصباح نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے امیدیں لگالیں

ساؤتھمپٹن: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے امیدیں وابستہ کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے، نوجوانوں کے لیے دورہ مثبت رہا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں مضبوط انداز میں واپس آنے کی ضرورت ہے، انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

دوسری جاب ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

مزید پڑھیں: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز جیت لی

اظہر علی نے کہا کہ اس بار سیریز جیتنے کا ہدف بنایا تھا لیکن ہم نے اہم موقع ہاتھ سے گنوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی کارکردگی سے مطمئن ہیں، اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوانے کی پوری کوشش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا، انگلینڈ نے سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوینٹی سیریز میں مدمقابل آئیں گی، پہلا ٹی ٹوینٹی 28 اگست، دوسرا 30 اگست اور تیسرا ٹی ٹوینٹی یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں