جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، مصباح الحق

اشتہار

حیرت انگیز

ہمشائر : قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے۔ جیمز اینڈرسن کی انجری سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ہمشائرمیں ہیڈکوچ مکی آرتھر کے ہمراہ پہلی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصباح الحق نے کہا کہ انگلش کنڈیشن ہمارے لئے سود مند ثابت ہوں گی۔ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ بہترہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر کو پوری ٹیم کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، ٹیسٹ کپتان نے محمد عامر کو عصر حاضر کا بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر دنیا کا بہترین بولر بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے عامرکا کم بیک ہوا ہے۔ عامرکی سیم، سوئنگ اوراسپیڈ میں مزید بہتری آئی ہے۔ کپتان نے شائقین کے جملے کسنے پر فاسٹ باؤلر کو خاموش رہنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ لارڈزمیں کم بیک کرتے وقت عامر پر دباؤ ہوگا، لیکن انہیں پتہ ہے کہ پریشرسے کیسے نکلیں گے۔ عامر کے پاس دنیا کو بتانے کا بہترین موقع ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ جیمز اینڈریسن کی انجری سے پاکستانی بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔ سیریزکسی چیلنج سے کم نہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں