تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آصف علی سے متعلق مصباح کا اہم بیان آگیا

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مصباح الحق باہر بیٹھ کر مشورہ دینے والوں پر برس پڑے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ مشورے دینے والے باہر بیٹھ کر مشورہ دیتے ہیں لیکن جب نتائج توقعات کے مطابق نہ ہوں تو کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف پرفارم کرکے خود کو منوائیں۔

آصف علی سے متعلق مصباح الحق نے کہا کہ آصف علی میرے لیے بالکل ویسے ہی ہیں جیسے باقی کھلاڑی ہیں۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ پرفارمرز کیلیے عمدہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھنے جب کہ نئے لڑکوں کیلیے کچھ کر دکھانے کا موقع ہے، میچ جیتنا سب سے اہم ہے، ہارجائیں تو لوگ باتیں کرتے ہیں، ایک دم ساری تبدیلیاں نہیں کرسکتے، روٹیشن پالیسی بنائیں گے، نئے لڑکوں کو مواقع دیں گے مگرمتوازن کمبی نیشن بھی بنانا بھی اہم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ لوگوں کو شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کی فکر نہیں کرنا چاہیے، ہماری نظر ہے جہاں ضرورت ہوِئی آرام دیں گے.

انہوں‌ نے کہا کہ ٹیم میں کئی نئے چہرے شامل ہیں، ان کو مواقع دے کر مستقبل کیلیے تیار کیا جاسکتا ہے مگر یہی پلیئرز پول نہیں، پی ایس ایل پرفارمرز میں سے بھی کسی کی ضرورت ہوئی تو دیکھیں گے، ایک یا دو تو ضرور آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -