اسپن بولرز کے خلاف قومی کھلاڑیوں کی دشواری نے ہیڈکوچ مصباح الحق کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ ہیڈکوچ نے قومی کھلاڑیوں کی اسپنرز کے خلاف خطرے کو بروقت بھانپ لیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی فتح کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ اسپن کوکھیلنےمیں مشکل پیش آرہی ہے اور ورلڈکپ بھارت میں ہےاسپن کیخلاف بیٹنگ اچھی کرناہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد کیلئےسیریز جیتنا اچھا تھا ساؤتھ افریقا ایک اچھی ٹیم ہے، ٹیم کےمورال کےلئےجیت بہت ضروری تھی اہم بات یہ ہےہم سیریزجیتےہیں۔
ہیڈکوچ نے کہا کہ نیا کپتان ہےپاکستان نےٹیسٹ، ٹی20سیریزمیں کامیابی حاصل کی،ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل تھے، پی ایس ایل کےبعدایک اچھاپول سامنے آئےگا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچزتوبظاہربیٹنگ ہیں،موسم کی وجہ سےفرق پڑا، خامیاں جہاں ہیں ان کو دور کرنا ہے، اسپن کوکھیلنےمیں مشکل پیش آرہی ہے اور ورلڈکپ بھارت میں ہےاسپن کیخلاف بیٹنگ اچھی کرناہو گی۔