The news is by your side.

Advertisement

پاک بھارت مقابلہ سنسنی خیزہوگا، پیش گوئی ممکن نہیں، مصباح

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے تاہم میچ کے فاتح کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے۔

وہ لاہور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں پاکستان کی نسبت بھارت پر زیادہ دباؤ ہوگا۔

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ اعصاب کی جنگ ہے اور دونوں ٹیموں میں سے جس نے اعصاب پرقابو رکھا وہی جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کےکپتان جذباتی ہیں اور جارحانہ کھیل کے عادی ہیں اس لیے توقع ہے کہ اچھا میچ دیکھنے کوملے گا اور کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔

سابق اسٹار کرکٹرمصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں زیادہ ترنوجوان اور با صلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جن سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بولنگ کےشعبے میں برتری حاصل ہے اگر ہم بھارت کو جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو کوئی بعید نہیں کہ بھارت کو بآسانی شکست دے سکیں۔

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں تاہم باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی ضرورت ہے جس کے لیے کھیلوں کو تعلیمی اداروں میں عام کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں