تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شرجیل خان کی اسکواڈ میں شمولیت، مصباح نے خاموشی توڑ دی

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اوپنر شرجیل خان میری مرضی سے ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کے لیے فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ان کے لیے لمبی پلاننگ کی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ یہ میری یا کپتان کی نہیں پاکستان کی ٹیم ہے، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کنڈیشن کی وجہ سے آسان نہیں ہوتی، کوشش ہوگی سیریز میں کامیابی حاصل کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، کسی سنیئر کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ اب اسے نہیں کھلانا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی، شرجیل خان کو صلہ مل گیا

مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اچھی رہی ہے ٹیم کا بیک اپ بھی تیار ہو رہا ہے، پول میں شامل تمام پلیئرز کو موقع دیں گے۔

مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہاریں یا جیتیں کرکٹ کمیٹی کا اجلاس دونوں صورتوں میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کوچز کا کردار اہم ہوتا ہے وہ کھلاڑیوں کو بہتر کرنے کی تیکنیک پر کام کرتے ہیں۔

مصباح الحق نے ورچوئل کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پاک بھارت سیریز جب ہوگی دیکھیں گے ابھی جو سیریز کھیل رہے ہیں اس پر فوکس ہے، ہماری کوشش ہے اچھی ٹیم بنے، حریف کوئی بھی ہو ہم اچھا کھیلیں۔

Comments

- Advertisement -