تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

مستقبل کی پروا نہیں، توجہ صرف سیریز پر مرکوز ہے، ہیڈ کوچ قومی ٹیم

کراچی: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا ریکارڈ جنوبی افریقہ سے بہتر ہے جسے برقرار رکھنا ہے، کوشش ہے سیریز جیت کر کم بیک کریں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا کہ ہوم کنڈیشن سے پاکستانی کھلاڑی ہم آہنگ ہیں، ہمارا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ کئی کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیل رہے تھے، اچھی کرکٹ کھیلیں تو سیریز اپنے نام کرسکتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے برعکس پاکستان کی کنڈیشنز مختلف ہیں، پاکستانی کنڈیشنز میں ایک مختلف کرکٹ ہوگی، ہم نے یہاں کی وکٹوں کے لحاظ سے تیاری کی ہے، بولنگ، بیٹنگ اور تکنیک اس ماحول میں مختلف ہوتی ہے۔

ویڈیو کانفرنس میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ توجہ صرف سیریز پر مرکوز رکھی ہے، مستقبل میں کیا ہوگا اس کا نہیں سوچ رہا ہوں؟ جنوبی افریقہ کے ہوم گراونڈ پر پیسرز کامیاب ہیں، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہمارا ریکارڈ جنوبی افریقہ سے بہتر ہے جسے برقرار رکھنا ہے، کوشش یہی ہے سیریز جیت کر کم بیک کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  لیگ اسپنر پروٹیز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم

ماضی کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ مدعو کرنے سے متعلق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کو شامل کرنے کا مقصد اسپنرز میں بہتری لانا ہے،محمد یوسف سے کھلاڑیوں کی اچھی کوآرڈی نیشن ہے جبکہ بیٹسمینوں کو لیڈ یونس خان ہی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -