بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان کی ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان کے مالم جبا میں سیر سپاٹے کرتے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق ان دنوں جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مصروف ہیں، ان کی اہلیہ عظمیٰ خان نے سوات کی خوبصورت وادی میں ایڈونچر پر جانے کا موقع پالیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمیٰ خان نے پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو ویڈیو شیئر کی ہے، پیراگلائیڈنگ کی یہ ویڈیو معروف سیاحتی مقام مالم جبہ کی ہے جس میں وہ خوشگوار موڈ میں ایڈونچر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

عظمیٰ خان کی 20سیکنڈ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے، عظمیٰ بچوں کے ہمراہ روزمرہ کی مصرفیات پر بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں