منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

صحافی سے بدتمیزی، نواز شریف کے گارڈ کے خلاف لندن میں رپورٹ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: صحافی سے بدتمیزی اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے نواز شریف کے گارڈ کے خلاف لندن میں رپورٹ درج کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوازشریف کے گارڈز کی جانب سے گزشتہ ددنوں صحافی سے بدتمیزی کی گئی تھی، متاثرہ صحافی نے پولیس کو واقعے کی رپورٹ لکھوا دی ہے۔

صحافی نے بتایا کہ رپورٹ درج کروا دی ہے جب کہ کرائم ریفرنس نمبر بھی دے دیا گیا ہے، گارڈ نے مجھے نازیبا اشارے کیے اور غلیظ زبان کا استعمال کیا تھا۔

پیشہ ورانہ ذمہ داری سے روکنے کے لیے گارڈ نے بدتمیزی کی، صحافی کا کہنا تھا کہ امید ہے پولیس مذکورہ گارڈ کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

واضح رہے کہ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے گارڈ کی صحافیوں سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی تھی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آمد پر نواز شریف کے گارڈ نے صحافیوں سے بدتمیزی کی تھی۔

پاکستانی صحافی شہباز شریف کی آمد کی ویڈیو بنا رہے تھے، صحافی اپنی ڈیوٹی کے لیے موجود تھے مگر گارڈ بدتمیزی کرتا اور دھمکیاں دیتا رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں