تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خبر

نیویارک: امریکا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سروس مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مائیکروسافٹ ونڈوز کے ساتھ پیکج میں ملنے والے انٹرنیٹ براؤزر کا استعمال وقت کے ساتھ ساتھ خود بھی کم ہوگیا یہی وجہ ہے کہ اب اس کے صارفین کی تعداد گھٹ کر سیکڑوں میں پہنچ گئی ہے۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال نہ کرنے کی اہم وجہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے براؤزر ہیں کیونکہ وہ اچھا اور تیز کام کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 25 سال مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سروس کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

اب کمپنی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو متعارف ہوئے پچیس سال کا عرصہ آئندہ برس مکمل ہوجائے گا جس کے بعد 17 اگست 2021 سے سروسز مکمل بند ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: ونڈو آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ ایکسپلورر جلد قصہ پارینہ بن جائے گا

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سپورٹ ختم ہونے کے بعد صارفین کو کرومیم بیسڈ ایج براؤزر کی سروس فراہم کی جائے گی‘۔

آئندہ سال اگست کے بعد کمپنی کی باقی 365ایپلی کیشنز اور سروسز میں سے کوئی ایک بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ منسلک نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے پانچ سال قبل نئے برواؤزر پر کام شروع کردیا تھا، اب اس کی آزمائش کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ برس سے یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -