site
stats
پاکستان

مشعال کیس فیصلہ : مقتول کے بھائی کا عمران خان کو فون

mishal

اسلام آباد : مشعال خان کے قاتل کو سزائے موت کے فیصلے کے بعد مقتول کے بھائی ایمل خان نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے اظہار تشکر کیا ہے، مشعال کے والد کا کہنا ہے کہ کیس میں مفرور 3 ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مشعال قتل کیس میں ملوث ملزمان کو سزائے موت اور دیگر ملزمان کو قید و جرمانے پر مقتول کے بھائی ایمل خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی پر تحریک انصاف اور پختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ساتھ نہ ہوتی تو شاید کبھی انصاف نہ ملتا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ہم نے مشال خان کے اہل خانہ سے انصاف کا وعدہ پورا کیا، مقدمے میں26ملزمان کو بری کئے جانے کیخلاف کے پی حکومت کی اپیل کا فیصلہ قابل تحسین ہے، اس کے بعد بہت جلد یونیورسٹی میں ایک شعبے کا نام مشال سے منسوب کرنے کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔

دوسری جانب مقتول مشعال کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نے گولیاں چلائیں، سزائے موت کا فیصلہ درست ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو چھوٹے الزامات لگا کر قتل کیا گیا۔

پولیس مشال قتل کیس میں مفرور3 ملزمان کو جلد گرفتار کرے، عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں جائیں گے۔


مزید پڑھیں: جو ملزمان بچ گئے، ان کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، والدہ مشعال خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top