اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے کیا، مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کی جائیں، 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہی ہے۔

مشعال ملک کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کیا، بھارتی آرمی چیف کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے، ہیلی کاپٹر فائرنگ انفرادی واقعہ نہیں یہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں بہترین تقریرپرمشعال ملک کی مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں زبردست خطاب کیا، بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتے ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سرسبز وادی کو لہو میں رنگ دیا ہے۔ مودی سرکار جان لے لاشیں گرا کر امن نہیں لایا جا سکتا، امید ہے کشمیریوں کو جلد آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال اور اٹوٹ ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں۔ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے متعلق اپنا کردار بروقت ادا کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں