ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کشمیر میں بھارتی مظالم کے 74 سال مکمل، مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے 74 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27اکتوبر1947کوبھارت نے کشمیر میں ظلم کا آغاز کیا اور بھارتی فوج کی ظلم بربریت 74 سال بعد بھی جاری ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ج کےدن بھارت کی دہشت گرد فوج جنت نظیر وادی میں داخل ہوئی اور بدقسمتی سےیو این او کی لسٹ میں سب سے پرانا مسئلہ آج تک حل نہ ہو سکا۔

انھوں نے مزید کہا بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے ، یواین او اپنی ہی قراردادوں پر آج تک عمل کرنے میں ناکام رہی، مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔

خیال رہے جموں وکشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجودکشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں