site
stats
پاکستان

بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالےقوانین نافذ کررکھےہیں،مشال ملک

اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالےقوانین نافذ کررکھےہیں،مقبوضہ کشمیر میں کوئی فرد آزاد فضا میں سانس نہیں لے سکتا، کشمیر سے متعلق دلوں کے احساسات کو بیان کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ کررکھےہیں، اس قانون کے تحت وہ کسی کو کبھی بھی مار سکتے ہیں یا تشدد کر سکتے ہیں اور ان سے پوچھا نہیں جا سکتا۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ بھارتی فوج کے کیمپس قائم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کوئی فرد آزاد فضا میں سانس نہیں لے سکتا۔


مزید پڑھیں : کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہيں رہا،مشال ملک


یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیر سے متعلق دلوں کے احساسات کو بیان کرنا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ کشمیری بچوں کے بھی خواب ہیں کہ وہ بھی آزادی کیساتھ رہیں اور علم حاصل کریں تاہم کشمیری بچیوں کو اسکول جانے میں بہت مشکلات ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل مشال ملک نے کہا تھا کہ آزادی کی جنگ کےدوران ہزاروں کشمیریوں نےجانیں دیں، کشمیری بچیاں8لاکھ بھارتی فوجیوں کا مقابلہ کررہی ہیں، آزادی کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں نے ہار ماننے سے انکار کیا ہے، کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہيں رہا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top