The news is by your side.

Advertisement

حریت قائدین کو کچھ ہوا تو خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا، مشال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، حریت قائدین کو کچھ ہوا تو خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مصری وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے ماہ محرم کو کربلا کی طرح  گزارا، یاسین ملک کی صحت دن بہ دن گرتی جارہی ہے اور اُن کی نظر بندی کو 7 ماہ ہوگئے۔

مشال ملک کا کہنا تھا حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر کشمیری قائدین کو کچھ ہوا تو اس کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت موجودہے، اس کے حل میں جتنی تاخیر ہوگی خطہ اتنے دن خطرات میں گہرا رہے گا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ وادی میں طرح طرح کے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، مشال ملک

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 42ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے ہرحربہ استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوتعلیم اور مریضوں کوعلاج میسر نہیں ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں