پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرکی ہرعورت انصاف چاہتی ہے‘ مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیرکی تحریک آزادی میں شریک خواتین کومظالم کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خواتین کےعالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی ہرعورت انصاف چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج عصمت دری کوبطور ہتھیاراستعمال کرتی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں سب سے بڑی تعداد میں آدھی بیوہ خواتین ہیں۔

مشعال ملک نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کشمیرکی تحریک آزادی میں شریک خواتین کومظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کوحقوق کب ملیں گے۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

خواتین کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟

آج سے تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لیے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کرسڑکوں پرگھسیٹا گیا تاہم اس بد ترین تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔

خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں