The news is by your side.

’آر ایس ایس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘

اسلام آباد: کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

مشال ملک نے سینیٹر مشاہد حسین سید اور کشمیر لائرز فورم برطانیہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کے لوگوں کو بھارت کے غیر قانونی کالے قوانین کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارتی مظالم سے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ ہو چکا ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر جانوروں سے بھی بدتر ظلم کا سلسلہ جاری ہے، سفاکانہ مظالم سے مقبوضہ کشمیر کی خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادتی تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات پر تشویش ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج اغوا کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں