تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اداکارہ مشی خان عامر لیاقت سے معافی مانگتے ہوئے رو پڑیں

مشہور اداکارہ مشی خان عامر لیاقت کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

حالیہ چند عرصہ کے دوران عامر لیاقت حسین کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے والی اداکارہ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں انہوں نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، اور ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے اور ساتھ ہی انہوں مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ان کے لیے دعا کریں اور انہیں معاف کردیا جائے۔

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ میرے دل پر 2 دن سے بوجھ ہے، مجھے ان کی وفات پر بہت دکھ اور افسوس ہے، میں بہت شرمندہ ہوں اور ساتھ ہی معذرت بھی کرنا چاہوں گی، وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، میرے دل پر بوجھ تھا اسی لیے ویڈیو نہیں بنا سکی۔

مشی خان نے کہا کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز میں جذبات میں آکر سخت اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، جس پر شرمسار ہوں، میں نے ان کے خلاف بنائی گئی تمام ویڈیوز کو انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاوئنٹس سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اتنا ذہین شخص جب یوں دنیا سے چلا جائے تو یہ واقعی دکھ کی بات ہے’۔

انہوں نے کہا کہ انسان خطا کا پتلا ہے، ان سے بھی خطا ہوئی اور وہ اپنی غلطیوں پر شرمسار ہیں اور وہ عامر لیاقت حسین سے دل کی گہرائیوں سے معافی کی طلب گار ہیں، اس دوران وہ جذبات میں آکر اشکبار بھی ہوگئیں۔

خیال رہے کہ مذہبی اسکالر وسیاست دان عامر لیاقت حسین 9 جون کو انتقال کر گئے تھے، ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -