منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

مشی خان نے ڈاکٹر نبیحہ کو جیولری کی قیمت بتانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مشی خان نے ڈاکٹر نبیحہ علی خان کو شادی کی جیولری کی قیمت بتانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے پہلے شوہر کے انتقال کے کئی سال بعد گزشتہ روز حارث کھوکھر سے دوسری شادی کرلی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے خود سے کم عمر دیرینہ دوست حارث سے شادی کی اور ان کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا۔

ویڈیو میں ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ میں نے اتنی جیولری اور بھاری جوڑا زیب تن کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ میں نے 35 سے 40 کلو کا صرف سیٹ ہی پہنا ہے اور اس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ہے، شادی کے جوڑے کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ کے قریب ہے۔

تاہم مشی خان کو ڈاکٹر نبیحہ کا اس طرح جیولری اور لباس کی قیمت بتانا پسند نہ آیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبہ ہیں جن کی ماشا اللہ شادی ہوئی ہے وہ بڑی پیاری لگ رہی ہیں ان کی ریل دیکھی جس میں انہوں نے سونے کا سیٹ پہنا ہوا ہے وہ کہہ رہی ہیں کہ 35 سے 40 کلو کا ہے اور اس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، یہ کونسی جگہ ہے جہاں ڈیڑھ کروڑ میں 35، 40 کلو سونا مل رہا ہے۔

مشی خان نے کہا کہ چیزوں کی قیمتیں بتانا بھی بڑا گندا ٹرینڈ ہے، اس میں مجھے ہنسی آرہی ہوتی ہے کہ مطلب چار سے پانچ ہزار کا جوڑا لڑکیاں پہنتی ہیں اور اس کی قیمت پچاس ہزار بتاتی ہیں، اس معاشرے میں جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے اس طرح کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں