راولپنڈی : عدالت نے اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ضمانت کےخلاف درخواست خارج کردی۔
تفصییلات کے مطابق اداکارہ مشی خان نے فراڈ کیس میں عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔ گزشتہ روزان کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کی گئی تھی۔
مشی خان پر دو لاکھ روپے لے کر اشتہار میں کام نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کہ اداکارہ نے رقم لے کر اشتہار میں کام نہ کیا۔
جبکہ مشی خان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ انہوں نے نہ تو رقم وصول کی ہے اور نہ ہی فراڈ کیاہے۔مشی خان نے عدالت میں ضمانت کی توسیع کیلئے درخواست دی۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پچا س ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔